Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سی ڈی اے، ماہانہ 25 کروڑ بچانے کے لیے شمسی توانائی منصوبے کی تیاری

پہلے مرحلے کی تنصیبات پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، لاگت چار سال میں کور کرلی جائے گی۔
شائع 05 جون 2024 11:30am

کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بجلی کے ماہانہ بل میں 25 کروڑ روپے کی بچت کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کے بورڈ آف گورنرز نے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔

سی ڈی اے کا شمسی توانائی پر انحصار کرنے کا یہی منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ٹیوب ویل اور واٹر پمپنگ اسٹیشن شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر کنورٹ کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں شمسی توانائی سی ڈی اے کے دفاتر سمیت تمام عمارتوں کو فراہم کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں ٹیوب ویلز اور پمپنگ اسٹیشنز کے لیے ساڑھ چار میگاواٹ بجلی درکار ہوگی۔ 25 سال کے لیے ڈیزائن کیے جانے والے اس منصوبے پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ مکمل لاگت صرف چار سال میں کور کرلی جائے گی۔

سی ڈی اے کے ممبر انجینیرنگ خالد حفیظ نے بورڈ آف گورنرز کو اس حوالے سے ایک سمری پیش کی جس میں ممکن شمسی توانائی منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سمری کی بنیاد پر بورڈ آف ڈائریکٹر نے جامع فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی منظوری دی۔

سی ڈی اے کے شمسی توانائی منصوبے کی فزیبیلیٹی پبلک پروکیورمنٹ ریگیولیٹری اتھارٹی کے 2004 کے ضوابطِ کار کے تحت مرتب کی جائے گی۔ یہ رپورٹ سی ڈی اے کے لیے سولر فوٹو والٹیک پاور انسٹالیشن سے متعلق تمام تکنیکی امور کا احاطہ کرے گی۔

CDA

green signal

SOLAR PROJECT

PPRA RULES

COVERAGE IN FOUR YEARS