Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا

تجاویز سامنے آگئیں، میڈیکل اور سفری الاؤنس میں اضافے کا بھی امکان
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 01:33pm

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے جب کہ ٹرانسپورٹ کی مد میں افسران کو ملنے والی رقم میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں خزانے پر 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔

خیبرپختونخوا میں تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 36 ہزار، پراپرٹی اور ریسٹورنٹس پر ٹیکسوں میں کمی

ایک سے 18 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی تجویز آچکی ہے لیکن کتنا اضافہ منظور ہوگا یہ ابھی واضح نہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 1800 روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔

بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی

17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5000 روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے۔ گریڈ 19 سے اوپر کے سرکاری افسران کو ٹرانسپورٹ مانیٹائزیشن پولیسی کے تحت رقم ملتی ہے۔ اس رقم میں بھی 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے

وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین پر تنخواہوں کی برسات، افسران کوکتنی اضافی تنخواہیں ملیں گی؟

گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کی جا سکتی ہے۔ گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔

جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Salary

Budget 2024 25

Salary Increments