Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلسل ناکامی کی روایت برقرار، کراچی میں انٹر کا پرچہ آؤٹ

بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان سے 30 منٹ قبل وائرل ہوگیا
شائع 05 جون 2024 10:12am

کراچی میں انٹر بورڈ انتظامیہ آج بھی پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں ناکام ہوگئی، بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان سے 30 منٹ قبل وائرل ہوگیا۔

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج چوتھا روز ہے۔

کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت امتحانات مزاق بن گئے، انتظامیہ آج بھی پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں ناکام ہوگئی۔

آج لیا جانے والا بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو کر وائرل ہو گیا۔

کراچی میں امتحانی کاپیوں پر کیو آر کوڈ درج، پرچہ پھر بھی لیک ہوگیا

پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کے لیے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے فول پروف انتظامات اور واٹر مارک بھی کام نہیں آیا جبکہ پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس پر وائرل ہوا۔

آج صبح کی شفٹ کے لیے پرچے کے اوقات صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کے پیپر کے لیے 2 سے شام 5 بجے تک مقرر ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رہیں گی۔

عمر کوٹ میں پرچہ آؤٹ: بوٹی مافیا کے خلاف چیئرمین بورڈ کا جوابی وار

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ امتحانات میں طلباء کی جانب سے موبائل فون لانے پر ضبط کر لیا جائے گا۔

karachi

intermediate exams

PAPERS LEAKED

Paper Out