Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی

دونوں سیلفی میں بہت خوش نظر آرہے ہیں
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 04:50pm

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ڈنر ڈیٹ سے لطف اندوز ہونے کے بعد ریستوران کے عملے کے ساتھ تصویر کھینچی۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی تازہ ترین ڈنر ڈیٹ پر ان کے مداحوں نے ریسٹورنٹ کے عملے کے لئے ان کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

ان دنوں یہ جوڑا اکثر ممبئی کے آس پاس ایک دوسرے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈیٹس پر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رنویر امبانی کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی میں شرکت کے بعد اٹلی سے واپس آئے تو یہ اداکار جوڑاباندرہ کے ایک کیفے میں ڈنر ڈیٹ کے لیے گیا۔

ماں بننے کے سفر پر گامزن دیپیکا پڈوکون نیا ہنر سیکھنے لگیں؟

اداکاروں نے ریسٹورنٹ کے عملے کے ساتھ ایک تصویر بھی کھنچوائی جسے ان کے مداحوں نے آن لائن سراہا۔

اس تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ ہر تعریف کے مستحق ہیں‘ اور ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس وہ تصویر جس کا میں انتظار کر رہا تھا۔ کئی مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں دل کے ایموجیز بھی چھوڑے۔

اس ڈنر ڈیٹ سے قبل دپیکا کو اپنی والدہ اور اہل خانہ کے ساتھ کئی بار گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جب رنویر دور تھے۔ یہ جوڑا لوک سبھا انتخابات 2024 میں بھی ایک ساتھ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے گیا تھا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کریں گے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

bolly wood