Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویویک اوبرائے کا پاکستانیوں کے ساتھ اظہارِ محبت

جس طرح وہ ہم سے محبت کرتے ہیں، نفرت کہاں ہے؟
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 09:17am

ویویک آنند اوبرائے ایک مشہور بالی ووڈ اداکار ہیں، جنہوں نے اپنی مشہور فلموں کے ذریعہ شہرت حاصل کی، جس میں ”اومکارا“ ، ”کرش“ ، ”قربان“ اور دیگر شامل ہیں۔ وہ مشہور بھارتی اداکار سریش اوبرائے کے بیٹے ہیں۔

وویک اوبرائے اپنی ساتھی اور سب سے مشہور اداکارہ سابق مس ورلڈ،ایشوریہ رائے کے ساتھ تعلقات کے بعد بہت مشہور ہوئے۔

ویسے، وویک اوبرائے بھی سلمان خان کے ساتھ جھگڑے کے بعد تنازعہ میں پھنس گئے تھے۔ اداکاری کے علاوہ ویویک اوبرائے ایک کامیاب رئیلٹر اور بزنس مین ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار ایک مشہور بھارتی ٹاک شو ”سنڈے برنچ“ میں نظر آئے۔

شو میں اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اداکار نے اچانک ایک پاکستانی مداح سے بات چیت کی، جس نے انہیں اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا اور کہا کہ،“ ویویک لو یو فرام پاکستان۔“

اس پر ویوک کا کہنا تھا کہ ،جب آپ دبئی آتے ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن آپ سے جس طرح محبت کرتے ہیں، آپ سرحدوں کا احساس کھونے لگتے ہیں۔

آپ سوچنے لگتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ ولن، جو سرحد کے دوسری طرف ہے، ایسا محسوس کرنے لگتا ہے، کیا نفرت موجود ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ یہ کہنا کافی متنازعہ ہے، لیکن جس طرح وہ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں سے محبت کرتے ہیں، جس طرح وہ ہم سے محبت کرتے ہیں، نفرت کہاں ہے، یار؟

تاہم ویوک اوبرائے نے یہ بھی اعتراف کیا کہ، مجھے یقین ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہوسکتے ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہوں۔

Celebrities

Bollywood actor

entertainment

lifestyle