Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا 10 اوورز تک محدود میچ مکمل نہ ہوسکا

انگلینڈ کی ٹیم اپنی باری کا انتظار ہی کرتی رہ گئی، میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا
شائع 05 جون 2024 12:32am
فوٹو۔۔اے ایف پی
فوٹو۔۔اے ایف پی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ بی کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں شیڈول میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے ساتویں اوور میں بغیر نقصان کے 51 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ کافی دیر تک میچ رکا رہا جس کے بعد میچ کو 10 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

دوبارہ میچ شروع ہوا تو اسکاٹ لینڈ نے 10 اوورز میں 90 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

اسکاٹش بلے باز مائیکل جونز نے 45 اور جارج مونسی نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 109 رنز کا ہدف دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی باری کا انتظار ہی کرتی رہ گئی لیکن موسلادھار برسات کے باعث ان کی اننگز شروع نہ ہوسکی اور میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

England

ICC T20 World Cup

England vs Scotland