Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور : جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنز میں آویزاں

خواتین پرس چھیننے، موبائل فونز اور دیگر سامان کی چوری میں مطلوب ہیں، پولیس
شائع 04 جون 2024 11:17pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور پولیس نے جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنز میں آویزاں کر دیں۔

پشاور میں بی آر ٹی بس میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے یہ اہم اقدامت اٹھایا۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث خواتین کی تصاویر ڈسپلے کردیں ، 23 خواتین کی تصاویر بی آر ٹی کی ڈیجیٹل اسکرینز پر چلائی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق تصاویر ان خواتین کی ہیں جو بی آر ٹی میں مسافر خواتین سے پرس چھیننے میں ملوث ہیں، متعلقہ خواتین موبائل فونز اور دیگر سامان کی چوری میں بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

راولپنڈی میٹرو بس سروس میں چوریاں کرنیوالا خواتین کا گینگ پکڑا گیا

خواتین اور بچوں کا سہارا لے کر بکرا چوری کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

خواتین پر مشتمل چور گروہ نے معمر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے چوری میں ملوث خواتین کی گرفتاری میں عوام سے بھی مدد مانگ لی۔

خیبر پختونخوا

KPK Police

BRT Peshawar