Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس نے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور عدالتی فیصلوں پر نظریں جما لیں

روسی سفارت خانے نے یہ بیان کیوں جاری کیا؟
شائع 04 جون 2024 10:28pm

روس کے سفارت خانے کی جانب سے ایک انتہائی اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی پیش رفت بشمول سیاسی صورتحال اور عدالتی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ ان پیش رفتوں پر کیا ردعمل اور تبصرہ کریں‘۔

روسی سفارت خانے نے اپنے اس بیان کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی کہ آیا اسے یہ بیان کیوں اور کس تناظر میں جاری کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سائفر کیس میں سزا معطل کی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ابھی بھی دیگر مقدمات میں سزاؤن کے باعث جیل میں ہی ہیں۔

عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو انہوں نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود روس کو دورہ کیا تھا۔

وہ بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں امریکہ کی جانب سے ان کی حکومت کا گرایا جانے اسی دورے کی سزا ہے۔

Russian Embassy Islamabad