Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تختِ دلّی کا فیصلہ کرنے والی ریاست میں بی جے پی کو شکست

اہم ریاست میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا، ذرائع
شائع 04 جون 2024 10:17pm
فوٹو۔۔۔اے ایف پی / فائل
فوٹو۔۔۔اے ایف پی / فائل

بھارتی انتخابات میں اترپردیش میں بی جے پی کو دھچکا لگ گیا، ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو الیکشن میں بڑی ہزیمت کا سامنا ہے۔ سماج وادی پارٹی اترپردیش میں 33 نشستوں پر آگے ہے، اترپردیش کی 7 نشستوں پر کانگریس آگے ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے، یہی ریاست طے کرتی ہے کہ نئی دہلی میں کس کی حکومت ہوگی۔ 2019 میں اترپردیش سے این ڈی اے نے 64 نشستیں جیتی تھیں، بی جے پی نے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

بہار میں یونائیٹڈ جنتا دل کو برتری حاصل ہے، جب کہ اجودھیا میں بھی بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما للوسنگھ کو سماج وادی پارٹی کے امیدوار نے 56 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارت میں بی جے پی کا 10 سالہ اکثریتی اقتدار ختم، مارکیٹ کریش، روپیہ گر گیا

بی جے پی کو اتحاد کرنا پڑے گا، مودی بے بس وزیراعظم ہوں گے، جسٹس مرکنڈے

رائے بریلی کی نشست پر کانگریس کے راہول گاندھی آگے ہیں، امیٹھی سیٹ پر کانگریس کے کشوری لال شرما آگے اور اسمرتی ایرانی پیچھے ہیں۔ کشوری لال ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ اسمرتی ایرانی نے 45 ہزار ووٹ لیے ہیں۔

Narendra Modi

Rahul Gandhi

India Elections 2024