Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کا لبنان پر حملہ کرنے کا فیصلہ، ’ہم تیار ہیں‘، حزب اللہ

'اسرائیل کو صرف تباہی ملے گی اور اس کے عوام کو بے گھر ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا'
شائع 04 جون 2024 10:08pm

اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان کی عسکری تنظیم ”حزب اللہ“ کی جانب سے کئے گئے بڑے حملے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی بڑی آگ کے بعد لبنان کے خلاف بھی جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسرائیل کے ملٹری چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر ملٹری حملے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے عنقریب فیصلہ کرلیا جائے گا۔

انہوں نے ایک ریکارڈ شدہ بیان میں کہا، ’ہم وسیع تربیت کے بعد، شمال میں جارحیت کے لیے تیار ہیں۔ ہم ایک فیصلہ کن نقطہ کے قریب ہیں۔‘

دوسری جانب لبنانی عسکری گروہ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ تنازعے کو وسیع کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن مسلط کی گئی کسی بھی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

معروف مسلمان فائٹر خبیب نے سابق امریکی صدر سے فلسطین پر بڑا وعدہ لے لیا

لبنانی گروپ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ ’جنگ کے لیے تیار ہے اور اسرائیل کو کوئی فتح حاصل نہیں کرنے دے گی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لبنان کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو صرف تباہی، اور اس کے عوام کو بے گھر ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

انہوں نے کہا ’اگر اسرائیل ہمہ گیر جنگ لڑنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں‘۔

Israel Lebanon Conflict

South Israel Fire

Israel decided to attack Lebanon