کراچی اور صوبے میں جرائم کی وارداتیں کیوں ہوتی ہیں، آئی جی سندھ نے وجوہات بتا دیں
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جرائم کی وجہ اسلحے کی آسانی سے دستیابی ہے، بے روزگاری بھی ایک وجہ ہے۔ ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ جمالی پل کے قریب پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرنے کے واقعہ میں طالبان ملوث تھے۔
آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکے، اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پانچ ماہ کے دوران 71 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
آئی جی سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان گرفتار ہوتے ہیں پھر باہر آجاتے ہیں، اور یہی لوگ کرائم کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی : ویڈیو بنانے پر گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی
لوٹ مار کی سنچری کرنیوالے 2 سگے بھائی کراچی سے گرفتار
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ کیمرے نصب کرکے جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈی آئی جی اظفر مہیسر
کراچی میں طالبان کے سرگرم ہونے سے متعلق ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے کہا کہ گزشتہ روز جمالی پل کے قریب پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرنے کے واقعہ میں طالبان ملوث تھے۔
Comments are closed on this story.