Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، حاجیوں کیلئے وارننگ جاری

حج کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟
شائع 04 جون 2024 09:33pm

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ حجاج کرام کو دورانِ حج 44 ڈگری سیلسیس کا اوسط درجہ حرارت جھیلنا پڑسکتا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’اس سال حج کے دوران مکہ اور مدینہ کا موسم معمول سے ڈیڑھ سے دو ڈگری زیادہ گرم ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ اس دوران بارش کی شرح صفر کے قریب ہے اور گرمی 44 ڈگری تک جاسکتی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق گزشتہ سال درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس (118 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کے باعث دوہزار سے زائد افراد گرمی کے دباؤ کا شکار ہوئے۔

حاجی سے ’نسک کارڈ‘ گم ہونے پر بھاری جرمانہ ہوگا، حکومت کی وارننگ

تاہم گرمی کے تناؤ کے کیسز کی اصل تعداد جس میں ہیٹ اسٹروک، تھکن، درد اور دانے شامل ہیں، شاید اس سے کہیں زیادہ تھے، کیونکہ بہت سے متاثرین کو ہسپتالوں یا کلینک میں داخل نہیں کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال کم از کم 240 افراد جن میں سے اکثر انڈونیشیا سے تھے حج کے دوران جاں بحق ہوئے۔

ایک روزہ حج پیکج کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی

مملکت میں حکام گرمی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور مسٹنگ سسٹم جیسے اقدامات کرتے ہیں۔

ایمن غلام نے منگل کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ روزانہ کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے پانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حاجیوں کے لیے کھانا فریج میں لے جانا چاہیے تاکہ یہ خراب نہ ہو۔

Saudi Arabia

Hot Weather

Hajj 2024

Hajj Season