Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بادلوں کے درمیان پراسرار سوراخ نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

نیشنل ویدر سروس نے اس غیر معمولی سوراخ کی اطلاع دی
شائع 04 جون 2024 09:23pm

امریکی ریاست ورمونٹ کے آسمان میں بادلوں کے درمیان ایک پرسرار سوراخ دیکھا گیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنے والے ادارے (نیشنل ویدر سروس) نے آسمان میں بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ کی اطلاع دی جسے ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں چپلین ویلی کے اوپر دیکھا گیا۔

نیشنل ویدر سروس نے اس حوالے سے ایکس پر بتایا کہ اس قسم کا بادل عام طور پر اس وقت بنتا ہے جب بادل کا پانی کا درجہ حرارت انجماد سے بھی نیچے ہوتا ہے، لیکن پانی جما نہیں ہوتا۔ این ڈبلیو ایس نے کہا کہ یہ خاص بادل کا سوراخ ممکنہ طور پر کسی ہوائی جہاز کی وجہ سے بنا ہوگا۔

این ڈبلیو ایس نے مزید کہا کہ جب ایک ہوائی جہاز بادل کے قریب سے گزرتا ہے تو اس کے پروں اور باڈی کے ارد گرد کی ہوا پھیل کر ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور پھر وہ پانی کی بوندوں میں تبدیل ہوکر برف کے چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمی ہوئی بوندوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے جو بادل کے بیچ بنے سوراخ کو بند نہیں ہونے دیتیں اور زیادہ وزن کے باعث یہ سوراخ میں سے نیچے گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔

hole punch cloud

Vermont

Unusual Ring Cloud