Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی انتخابات میں کونسے بولی ووڈ اداکار کامیاب ہوئے؟

بھارتی انتخابات میں 2700 سے زائد سیاسی جماعتیں اور 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا
شائع 04 جون 2024 08:19pm

اس وقت سب کی نظریں بھارتی الیکشن پر جمی ہوئی ہیں اور لوگوں کو نتیجے کا بے صبری سے انتظار ہے کہ انڈیا میں کونسی جماعت حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات میں جہاں بڑے بڑے بھارتی رہنماؤں نے حصہ لیا، وہیں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی الیکشن میں اپنی قسمت آزمائی اور بڑے مارجن سے کامیابی بھی حاصل کی۔

آج تک کے آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے 232 جب کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں نے 293 نشستیں جیتیں۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان سمیت دیگر معروف شخصیات نے غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی سمیٹی۔

انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق کنگنا رناوٹ نے ارونا چل پردیش، شتروگن سنہا نے مغربی بنگال، ہیما مالنی نے اترپردیش جب کہ روی کشن نے بھی اتر پردیش سے کامیابی حاصل کی۔

وہیں بھارتی سابق کرکٹر یوسف پٹھان بھی مغربی بنگال سے انتخابی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

علاوہ ازیں اداکار سریش گوپی کیرالا،اداکار کیرتی آزاد نے مغربی بنگال میں فتح حاصل کی۔

واضح رہے بھارتی انتخابات کی دوڑ میں 2700 سے زائد سیاسی جماعتیں اور 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا اور کئی بڑے ناموں کو شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Bollywood actor

Lok Sabha Elections 2024

winning seats