Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، ایف بی آر

تحقیقات کے دوران جعلی یونٹس اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، ایف بی آر
شائع 04 جون 2024 08:15pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ڈائریکٹوریٹس جنرل حیدرآباد اور کراچی نے ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایف بی آر کے مطابق رحمان انٹرپرائزز کیخلاف 10 ارب اور زیڈ اے امپکس کیخلاف 11.692 ارب ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران جعلی یونٹس اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جب کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں دھوکہ دہی پرمبنی سرگرمیوں کی توثیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

ایف بی آر تاجر دوست ایپ میں 3 جون تک کتنے تاجروں نے رجسٹریشن کروائی؟

ایف بی آر کے مطابق دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جعل سازوں کے احتساب سے اربوں کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی، ایف بی آر کاروبار میں منصفانہ اور مساویانہ ماحول کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔

economic crisis

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

IMF Tax