Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: لفٹرعملہ شہری کو موٹر سائیکل سمیت لفٹر گاڑی میں ڈال کر لے گئے

واقعہ کراچی کے پاسپورٹ آفس کےقریب پیش آیا، سب انسپیکٹر معطل
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 09:36pm
Traffic police ill-treatment of citizens in Karachi - Aaj News

کراچی میں پاسپورٹ آفس کےقریب ٹریفک پولیس اورلفٹرعملےکی بدمعاشی سامنے آگئی۔ شہری کو موٹر سائیکل سمیت لفٹر گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں، ڈی آئی جی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دوپہر میں پیش آیا تھا۔ شہری پہلے لفٹر کے آگے لیٹ گیا، پھر موٹر سائیکل پر ہی بیٹھ گیا، شہری کو معافی نامہ جمع کرانے کے بعد موٹرسائیکل دی گئی تھی۔

آج نیوز کی خبر پر ڈی آئی جی احمد نواز نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے شہری سے ہاتھا پائی کرنے والے سب انسپیکٹر محمد ارشد کو معطل کردیا، جبکہ سیکشن آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

karachi

Karachi Police