Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زور دار دھماکے، شہری خوفزدہ

راکھ اور بھاپ کے غبار 10 کلومیٹر تک پھیل گیا ، شہریوں کی نقل مکانی
شائع 04 جون 2024 07:52pm

فلپائن کے جزیرے میں آتش فشاں پھٹ پڑا ہے جس کے بعد حکام نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیگروس کے مرکزی جزیرے پر کوہ کنلون پر آتش فشاں پھٹنے سے آس پاس کے رہائشیوں کو راکھ گرنے کے خطرے کے پیش نظر ماسک پہننے کی وارننگ دی گئی ہے۔

فلپائن کے آتش فشاں کے ادارے کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں راکھ اور بھاپ کا غبار آسمان میں 10 کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔

آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک مناظر، ’بدبو 30 کلومیٹر دور محسوس ہو رہی ہے‘

نیگروس کے مرکزی جزیرے پر واقع ماؤنٹ کنلاون مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے سے کچھ دیر قبل پھٹ گیا تھا جس کے بعد راکھ گرنے کے خطرے کے پیش نظر قریبی رہائشیوں کو ماسک پہننے کی وارننگ دی گئی تھی۔

گاؤں والوں کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ لوگ خوف سے چیخ رہے تھے۔ اور ایسا محسوس کر رہے تھے کہ وہ کسی جنگی علاقے میں ہیں کیونکہ وہ اپنی چھتوں سے ٹکرانے والی راکھ کی آواز سن سکتے ہیں۔

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک

صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ 170 خاندانوں کے کم از کم 796 افراد کو کینلاون اور آتش فشاں کے آس پاس کے دیگر شہروں اور قصبوں میں انخلاء کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، فلپائنی صدر نے یقین دہانی کروائی کہ ضرورت پڑنے پر سرکاری طیارے تیارے بھی بھیجے جا سکتے ہیں ۔

Mountains

Volcano

Philippine