Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر سپریم لیگ کب سے شروع ہو گی؟

ایونٹ کے میچز مظفرآباد اور راولپنڈی میں منعقد ہونگے
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 08:09pm

آزادکشمیر میں کرکٹ کی دنیا کا بڑا رنگا رنگ میلہ سنجے کو تیار ہے ۔ کشمیر سپریم لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر شاہد آفریدی ہونگے، 18 ستمبر سے شروع ہونیوالی لیگ میں قومی کرکٹرز جلوہ گر ہونگے۔

چیئرمین کشمیر سپریم لیگ مسعود خان نے سابق کپتان معین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوےکے ایل ایل کے شیڈول کا اعلان کیا۔ 30 ستمبر تک لیگ فار پیس کے بینر تلے ایونٹ کے میچز مظفرآباد اور راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرکٹ کا اچھا ٹیلنٹ ہے ،کشمیر کا اچھا امیج دنیا بھر کو دیکھانا ہے۔

لیگ کی افتتاحی تقریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں 6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Kashmir Supreme League