Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بی جے پی کو اتحاد کرنا پڑے گا، مودی بے بس وزیراعظم ہوں گے، جسٹس مرکنڈے

اگر مودی نے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنا بھی لی تو خواہشات پوری کرنی ہوں گی، سابق جج بھارتی سپریم کورٹ
شائع 04 جون 2024 06:54pm
فوٹو۔۔۔روئٹرز
فوٹو۔۔۔روئٹرز

بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس مرکنڈے کانجھو نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے لئے بی جے پی کو اتحاد کرنا پڑے گا، اگر مودی وزیراعظم بن بھی گئے تو بہت بے بس وزیراعظم ہوں گے۔

بھارتی انتخابات کے نتائج کے بعد جسٹس (ریٹائرڈ) مرکنڈے کانجھو نے کہا کہ بی جے پی نے سابقہ انتخابات میں 330 سیٹیں لی تھیں اور اب 234 پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 2019 کے انتخابات کے بعد مودی ایک ڈکٹیٹر بن گئے تھے لیکن 2024 کے انتخابات میں مودی سرکار اپنی حکومت نہیں بنا سکتی، مودی سرکار کو اب اتحادیوں کی لازمی ضرورت پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مودی نے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنا بھی لی تو خواہشات پوری کرنی ہوں گی، کیونکہ مودی کے اتحادی صرف پیسہ بنانے کےلیے آئیں گے۔

جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا صرف مسلم مخالف رہا ہے، اب بھارت کو بھی مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے، روزگار کے وعدے تو کیے تھے لیکن بے روزگاری عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارت میں بی جے پی کا 10 سالہ اکثریتی اقتدار ختم، مارکیٹ کریش، روپیہ گر گیا

بھارتی انتخابات: خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی، راہول گاندھی

انھوں نے کہا کہ بھارت میں معاشی استحکام کا فائدہ صرف بڑے سرمایہ داروں کو ہوا، ٹاٹا، بلا ، امبانی ایڈانی ارب سے کھرب پتی بن گئے ہیں۔

india

Narendra Modi

Rahul Gandhi

Indian election