Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضدی اشتہارات انسٹاگرام صارفین کے لیے سردرد بن گئے

اسکرولنگ کے دوران اشتہارات کو ہٹانا ممکن نہیں ہوگا
شائع 04 جون 2024 06:41pm

دورانِ ویڈیو ’اشتہارات‘ ہر کسی کی طبعیت پر گراں گزرتے ہیں۔ وہیں اب انسٹاگرام صارفین کو ان کا مزید سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ایک نئے آزمائشی فیچر پر کام شروع کیا گیا ہے جو صارفین کو (skip) کیے بغیر پورا اشتہار دیکھنے کے لیے مجبور کرے گا۔

واٹس ایپ نے 70 لاکھ بھارتی صارفین کے اکاؤنٹ بند کردیئے، مزید کو نکالنے کی دھمکی

سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے دعویٰ بھی کیا ہے کہ انہیں ایپ چلاتے وقت اسکرولنگ کے دوران ایسے اشتہارات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں فوری طور پر ہٹایا نہیں جاسکتا تھا۔

بعدازاں انسٹاگرام نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کو تصدیق کی اور کہا کہ ایپلیکیشن انتظامیہ واقعی ایک ایسا فیچر ڈھونڈ رہی ہے جو صارفین کے لیے اشتہارات کو اسکپ کرنا مشکل بنادے گا، تاہم یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ اس فیچر کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی بھی ہے یا نہیں۔

نئی سولر شیٹ نے سورج کی روشنی اور بیٹریوں کا جھنجھٹ ختم کردیا

’ایڈ بریک‘ نامی مذکورہ فیچر کے حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ اس کے تحت اسکرین پر اسکرولنگ یا اسٹوریز دیکھنے کے دوران بھی ایڈ بریک خلل پیدا کرنے آجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اشتہارات کے منفی اثرات انسٹاگرام کانٹینٹ کریئٹرز پر مرتب ہوسکتے ہیں کیونکہ اس سے ان کے ویوز میں کمی آسکتی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے ’پریمیم فیچرز‘ اب سب کیلئے دستیاب

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ضدی اشتہارات کے مسلسل سامنے آنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Instagram

advertisements

skip ad

ad block feature