Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چئیر لفٹ بند، وادی گلیات سے سیاح واپس جانے لگے

جی ڈی اے محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف تمام قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کے لئے کوشاں
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 08:06am

وادی گلیات کی خوبصورت ویلی ایوبیہ کی رونقیں چئیر لفٹ بند ہونے کی وجہ سے مانند پڑ گئیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر سے آنے والے سیاح تفریح سے محروم ہیں ۔

قدرتی مناظر اور دلفریب موسم کی حسین ویلی ایوبیہ میں 1965میں صدر ایوب خان کے حکم پر چئیر لفٹ نصب کی گئی جو 2021 میں اپنی عمر سے 27 سال زائد چلنےکی وجہ سے خستہ حالی کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

نجی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 سال قبل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے صاف شفاف طریقے سے جدید طرز کی چئیر لفٹ لگانے کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا مگر تمام اداروں نے این او سی نہیں دیا جس وجہ سے چئیر لفٹ کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

جبکہ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ایوبیہ میں ہم چئیر لفٹ کے لیے آئے تھے لیکن چئیر لفٹ بند ہونے کی وجہ سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔

ادھر جی ڈی اے محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تمام قانونی پیچیدگیاں دور کرکے جلد از جلد چئیر لفٹ کو دوبارہ بحال کروائیں گے تاکہ سیاحوں میں پیدا ہونے والی مایوسیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

Murree

tourism

tourists