Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی انتخابات: خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی، راہول گاندھی

میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے، راہول گاندھی
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 06:59pm
فوٹو۔۔۔اے ایف پی
فوٹو۔۔۔اے ایف پی

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کردیا، خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔

نیوز کانفرنس میں راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، ہم نے پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، مودی نے چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکاؤنٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ میرے دماغ میں تھا کہ ہندوستان کے عوام اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس نے ہندوستان کو ایک نیا وژن دے دیا ہے، غریب عوام نے آئین کو بچا لیا ہے، جو بھی وعدے کئے تھے ہم انہیں پورا کریں گے۔

کانگریس لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور اڈانی کا کرپشن کا تعلق ہے، غریبوں سے کہتا ہوں کانگریس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کو اتحاد کرنا پڑے گا، مودی بے بس وزیراعظم ہوں گے، جسٹس مرکنڈے

واضح رہے کہ بھارتی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانیے کو ذلت آمیز شکست ہوگئی ہے، مودی لوک سبھا الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اسطرح بھارت میں بی جے پی کا 10 سالہ اکثریتی اقتدار ختم ہوگیا ہے۔ انتخابی نتائج پر سرمایہ کار بھی پریشان ہوگئے ہیں، الیکشن نتائج کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی۔

india

Narendra Modi

Rahul Gandhi

Indian election