Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

روزگار کے لیے ’کویت‘ جانے والے افراد کے لیے بری خبر

نیا اصول نافذ العمل ہوچکے ہیں
شائع 04 جون 2024 05:58pm

کویت جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔

دنیا بھر بالخصوص پاکستان سے نوجوانوں کی بڑی تعداد روزگار کے لیے کویت جانے کی تیار کرتی نظر آتی ہے، مگر وہیں اب کویت حکام کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

اٹلی کا سیاحوں کیلئے عجیب جرمانے کا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی حکام کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کے اجرا کے کوٹے اور اس کی فیس میں اضافہ کردیا گیا۔

کویتی نائب وزیر اعظم اور افرادی قوت کے منعقد کردہ خصوصی اجلاس میں غیر ملکی تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ منتقل کرنے اور ان پر عائد فیس کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش پانے کے 4 طریقے

ورک پرمٹ سے متعلق جاری کردہ احکامات کے مطابق کویت میں نیا ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 150 دینار (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی) روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

کویتی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ورک پرمٹ اور ملازمت کی منتقلی کے مذکورہ اصول یکم جون 2024 سے نافذ العمل ہوچکے ہیں۔

کیا یو اے ای میں شوہر کی زیر کفالت بیویاں وہاں ملازمت کر سکتی ہیں؟

اس اقدام کا مقصد کویت میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں تنخواہ میں اضافے کے مطالبے کو کم کرنا ہے اور ملک میں کاروبار کو بڑھانا ہے۔

ان نئے قوانین کے نفاذ کے لیے حکام نے اپنے خودکار نظاموں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

Kuwait

work visa fees

jobs at kuwait

bad news