محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نوےروز کے لیے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر مکمل پابندی عائد
نوٹیفیکشن کے مطابق فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنی ہوں گے
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے، نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے، غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.