Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہوگیا؟

بجلی کی پیداوار 20 ہزار 767 میگاواٹ ہے، ذرائع
شائع 04 جون 2024 05:32pm

ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار233میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار 767 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ جبکہ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 760 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے ، ونڈ پاورپلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔

جبکہ سولر پاورپلانٹس سے185بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

electricity

electricity prices

Electricity Short fall