Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں نے خود ساتھ پی ہے‘، بہروز سبزواری نے عمران خان کی شراب نوشی کی تصدیق کردی؟

قیدی نمبر 804 جیتے گا، آپ لکھ لیں، کیوں کہ وہ سچا ہے، بہروز سبزواری
شائع 04 جون 2024 05:14pm

پاکستان کے معروف اور سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف ہے کہ انہوں نے ’کئی مرتبہ عمران خان کے ساتھ شراب پی ہے، لیکن خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی‘۔

بہروز سبزواری نے ”ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آخر میں ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، یہ قیدی نمبر 804 جیتے گا، آپ لکھ لیں، کیوں کہ وہ سچا ہے‘۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ’ میں نے شوکت خانم میں عمران خان کے ساتھ 24 سال گزارے ہیں’۔

بہروز سبزواری نے بتایا کہ’08-2007 میں ایم کیو ایم نے کراچی میں عمران خان کا داخلہ بند کر رکھا تھا، تو میں نے خان صاحب سے کہا کہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے آپ میڈیا پر الطاف حسین کو کیوں برا بھلا کہتے رہتے ہیں’۔

بہروز کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ ’یار تجھے نہیں پتا، یہ بڑے ح٭٭٭ لوگ ہیں اور گالیاں دینے لگے‘۔

بہروز نے بتایا کہ میں نے ’انہیں کہا کہ یہ بات ہمیں بھی پتا ہے بہت برے ہیں لیکن آپ کو کہنے کی کیا ضرورت ہے، لیکن انہوں نے نہیں سنا، حالانکہ میں درست بات کہہ رہا تھا‘۔

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ’خان صاحب کی خامی یہی ہے کہ ان میں لچک نہیں ہے‘۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’دوسرا ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کوکین لیتا ہے، ان کے ساتھ کئی مرتبہ شراب پی ہے لیکن خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی‘۔

واضح رہے کہ ایف ایچ ایم نے بہروز سبزواری کا یہ انٹرویو وائرل ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اسے یوٹیوب سے ہٹا دیا۔

بہروز سبزواری کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اس پر لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے شروع کردیے گئے۔

شبانہ شوکت نامی ایک صارف نے ”شعلے“ فلم کا ایک سین شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’بہروز سبزواری، عمران خان کی “ نیکوکاری “ کے ثبوت فراہم کرتے ہوئے‘۔

عنبرین فاطمہ نامی صارف نے لکھا، ’عمران خان کو انکے سپورٹرز سے خدا بچائے‘۔

سفینہ خان نے لکھا ’بہروز سبزواری ، خان کی حمایت میں اترے ہیں یا خان کو ڈبانے؟‘

شاہد خان نے لکھا، ’اور بہروز سبزواری صاحب نے ہماری آنکھیں کھول دیں!‘

imran khan

behroz sabzwari

FHM Podcast

Imran Khan Drinking Habit