Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پرتگالی پروفیشنل فٹبال کلب ہرسال سو پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دے گا

پاکستان فٹبال لیگ کا کراچی میں سوکرسٹی قائم کرنے کا اعلان
شائع 04 جون 2024 05:04pm

پاکستان فٹبال لیگ کا کراچی میں سوکرسٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پرتگالی پروفیشنل فٹبال کلب، بین فقا ہرسال سو پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دے گا۔

فٹبال کے انفراسٹرکچرکی ترقی اورنوجوان ٹیلنٹ کوپروان چڑھانے کیے برطانوی اوراسپنیش فٹبال کلب کے کھلاڑی مائیکل اوون اورایمل ہیسکی سمیت دیگرکے اعزازمیں اسلام آباد میں تقریب ہوئی ۔ جس میں اس بار کا اعلان کیا گیا کہ پرتگالی پروفیشنل فٹبال کلب ہرسال 100 پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دے گا۔

اس موقعے پر شرکانے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، طویل مدتی منصوبوں سے پاکستان فٹ بال کے میدان میں کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے۔

پاکستان فٹبال لیگ یوکے کے چئیرمین فرحان احمد جونیجو نے کہا کہ غیرملکی وفد کےدورہ پاکستان سے فٹبال کے فروغ میں مدد ملے گی ۔

تقریب میں سینیٹر عبدالقادر، رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی سمیت دیگر شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں۔

karachi

footballer