Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی انتخابات: اندرا گاندھی کے قاتل کا بیٹا جیت کے قریب

سربجیت سنگھ خالصہ کو کئی ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے
شائع 04 جون 2024 05:35pm

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے کو بڑی برتری حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے اب تک کے نتائج کے مطابق اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے ’سربجیت سنگھ‘ کو فرید کوٹ سیٹ پر 48 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

سربجیت سنگھ کے والد بینت سنگھ ان دو قاتلوں میں شامل تھے جنہوں نے اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کا قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ بینت سنگھ اور ستونت سنگھ اندرا گاندھی کے باڈی گارڈ تعینات تھے اور انہوں نے 31 اکتوبر 1984 کو نئی دہلی میں اندرا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر ان پر گولیاں برسائی تھیں۔

بھارتی الیکشن میں مسلمانوں نے کس کو ووٹ دیا

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق سربجیت سنگھ خالصہ فرید کوٹ میں اپنے قریبی حریف کرم جیت سنگھ انمول کے خلاف 40,000 سے زائد ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔ سربجیت بھارتی آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دو قاتلوں میں سے ایک کے بیٹے ہیں۔

بھارت میں ہیٹ ویو سے انتخابی عملے کے 33 اراکین ہلاک

علاوہ ازیں راجشریا جنتا دل (آر جے ڈی) پارٹی کی امیدوار لالو پرساد کی بیٹی کو (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے امیدوار پرسبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس رہنما راہول گاندھی ویاناڈ اور رائے بریلی میں آگے ہیں۔

راہول گاندھی ویاناڈ میں 2 لاکھ اور رائے بریلی میں 1 لاکھ سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔

india

Indian election

LOK SABHA ELECTION

indira gandhi`s assasins

sarbajit singh