لوٹ مار کی سنچری کرنیوالے 2 سگے بھائی کراچی سے گرفتار
ملک بھر میں لوٹ مار کی سنچری کرنے والے 2 سگے بھائیوں کو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ چار کارندوں پر مشتمل گینگ کا سرغنہ ظفر اقبال ظفری ہے جس پر سندھ میں 5 جبکہ پنجاب میں 93 مقدمات درج ہیں، خیابان اتحاد سے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی مل گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، طلائی زیورات اور قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں، برآمد سامان کی مالیت دو کروڑ جب کہ قبضے میں لی جانے والی گاڑیوں کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے درج مقدمات کے علاوہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، گزری پولیس نے خیابان اتحاد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کار کو روکا تھا، کار سواروں نے اپنے نام ظفر اقبال عرف ظفری اور قاسم علی عرف تاو بتائے، چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی : ویڈیو بنانے پر گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی
لوٹ مار کی سنچری کرنیوالے 2 سگے بھائی کراچی سے گرفتار
ایس پی کلفٹن عزیر کےمطابق ملزمان جس کار میں سوار تھے اس پر جعلی نمبر پلیٹ نصب تھی، ملزمان کے زیر استعمال کار 16 مئی کو لاہور سے چوری کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.