Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرشمہ کپور کے والد کا ’برا باپ‘ ہونے کا اعتراف

اپنے کام کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 04:30pm

رندھیر کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کو بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیا کہا تھا کہ ’اگر یہ برا پیشہ ہوتا تو ہم فلم انڈسٹری میں نہ ہوتے‘۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ان کی بیٹیوں نے ان کی مدد کے بغیر خود ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک ”بہت برے باپ“ رہے ہیں، جنہوں نے اپنے بچوں کی بالی ووڈ خواہشات کی حمایت نہیں کی اور اس کا سہرا اپنی اہلیہ سابق اداکارہ ببیتا کو دیا۔

’’رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ، مجھے اپنی دونوں بیٹیوں پر بہت فخر ہے۔ اورمیں اس کا پورا کریڈٹ ان کی والدہ کو دیتا ہوں لیکن انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ببیتا کرشمہ اور کرینہ کے اداکاری کیریئر کے پیچھے محرک قوت تھی، کیونکہ انہوں نے کبھی ان کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ، جب وہ بہت چھوٹی تھیں، تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنی بڑی فنکار بن جائیں گی۔ میں نے ان سے وہی کہا تھا جو میرے والد (راج کپور) نے مجھ سے کہا تھا کہ آپ یہ کرنا چاہتے ہیں، یقینی طور پر کریں، اگر یہ ایک برا پیشہ ہوتا تو ہم خود اس میں شامل نہیں ہوتے۔ اگر ہم یہ کام کر رہے ہیں، تو ہم آپ کو یہ نہ کرنے کے لئے کیسے کہہ سکتے ہیں؟ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر ہے کہ، میری دونوں بیٹیوں نے اس عظیم کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے، جو انہوں نے مجھ سے کسی مدد کے بغیر حاصل کی ہے۔

اپنے آپ کو ’برا باپ‘ قرار دیتے ہوئے رندھیر نے کہا کہ وہ کسی حد تک ’پاگل‘ رہے ہیں اور اپنے کام کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے، خاص طور پر عمر بڑھنے کے بعد۔ اس طرح میں ایک بہت برا باپ رہا ہوں لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ میں تھوڑا پاگل ہوں۔ میں زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتا، حالانکہ مجھے آفرز اب بھی آتی ہیں، لیکن میں انہیں نہیں لیتا۔

میں نے اپنی زندگی میں کمایا ہے، اب میرے بچے مجھ سے کہیں زیادہ کماتے ہیں، اس لیے میں مطمئن ہوں، ہمارے پاس کھانا اور کپڑے اور گھر ہے، ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو میں مزید کیا چاہتا ہوں، میں اس عمر میں صبح سے رات تک کیوں بھاگوں؟

entertainment

lifestyle

bolly wood