Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
شائع 04 جون 2024 02:18pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 336 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2336 ڈالر فی اونس ہے۔

karachi

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD