Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ بتائیں بیٹا ہوگا یا بیٹی، مشہوریوٹیوبر زید علی کی اہلیہ نے مداحوں کو حیران کر دیا

یو ٹیوبر نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد سے متعلق خوشخبری شیئرکردی
شائع 04 جون 2024 12:08pm

کینیڈین نژاد مشہور پاکستانی یو ٹیوبر اور کانٹیٹ کیرئیٹر زید علی نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد سے متعلق خوشخبری شیئرکردی۔

ایک تازہ ویڈیو اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر شیئر کر کے صارفین میں نئے بچے کی جنس کے متعلق سپنس بھی پیدا کردیا۔

زید علی کی اہلیہ یمنی کے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنے دوسرے بچے کی جنس سے متعلق منعقد کی گئی پارٹی سے صارفین اندازہ لگانے لگے کہ اس مرتبہ بیٹا ہوگا یا بیٹی۔

یمنیٰ کی طرف سے جاری کی گئی پوسٹ میں یمنیٰ کا صارفین سے پوچھنا ہے کہ اس بار اُن کے ہاں کون آنے والا ہے؟ بیٹا یا بیٹی؟

ان کے زیب تن کیے گئے ہلکے گلابی رنگ کے لباس کو کچھ صارفین بیٹی کی پیدائش سے جوڑنے لگے۔

جبکہ دوسری جانب زید اور یمنیٰ کی اپنی تقریب کی تھیم ہلکے رنگوں پر رکھنے پربعض صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ اس طرح وہ بیٹے کی آمد کا اشارہ دے رہے ہیں۔

بہر حال اس جوڑے کے یہاں بیٹا ہو گا یا بیٹی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ کیونکہ اس جوڑی کی جانب سے جنس سے متعلق واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈین نژاد پاکستانی زید علی اپنی یوٹیوب ویڈیوز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ شہرت کی بلندیوں کو چُھوکرانہوں نے یوٹیوب کی دنیا کو خیر باد کہا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے مگرآج بھی ان کے چاہنے والوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اگست 2021ء میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، جس کا نام انہوں نے ازیان علی زید رکھا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity