Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد: عدالت نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 04:36pm

مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شاعر احمد فرہاد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے 3 روز قبل سلو پوائزن کے شک پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتا شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

poet farhad shah

AHMED FARHAD SHAH