Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ایف بی آر تاجر دوست ایپ میں 3 جون تک کتنے تاجروں نے رجسٹریشن کروائی؟

سب سے زیادہ کس شہر سے تاجر اس ایپ میں رجسٹرڈ ہوئے
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 10:35pm
فوٹو۔۔۔فائل روئٹرز
فوٹو۔۔۔فائل روئٹرز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست ایپ میں 3 جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 7 ہزار 297 تاجروں کی ایپ میں رجسٹریشن ہوئی جبکہ کراچی سے 5 ہزار 599 اور راولپنڈی سے 3 ہزار 067 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔

ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، ایف بی آر

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع، کون سے شہر شامل ؟

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 2 ہزار 153 اور پشاور سے 2 ہزار 037 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔

اسی طرح کوئٹہ سے ایک ہزار 317 اور دیگر شہروں سے 2 ہزار 027 اور ملک کے 6 بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 470 ہے۔

اسلام آباد

FBR

IMF PAKISTAN

Pakistan Inflation

TAJIR DOST scheme

IMF Tax

FBR Trader Friend App

Trader Friend App