Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے بیٹے کو زندگی کے ساتھی کے انتخاب پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا، بہروز سبز واری

ادا کار نے پہلی بار شہروز کی شادی پر خاموشی توڈ دی
شائع 04 جون 2024 08:58am

بہروز سبزواری اور جاوید شیخ گذشتہ دنوں مدیحہ نقوی کے شو کے مہمان تھے اور انہوں نے سائرہ یوسف کے ساتھ اپنی خاندانی رویے اور تعلق کے بارے میں بات کی۔

بہروز سبزواری اور سفینہ بہروز کا ایک خوبصورت خاندان ہے۔ حالات اس وقت خراب ہوئے جب ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف کو طلاق دی۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے، جو ہمیشہ خاندان کی پہلی ترجیح رہی ہے۔

بعد ازاں شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی اور اب ان کی ایک بیٹی زہرہ شہروز ہے۔

یہ خاندان ایک خوبصورت انداز میں گھل مل گیا ہے اور ان سب نے نورے کو اپنی پہلی ترجیح کے طور پر رکھا ہے۔ اور یہ ہر اس خاندان کے لیے مثال ہے ، جو اسی طرح کی کیفیت سے گذر رہا ہو۔

بہروز نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے بیٹے کو زندگی کے ساتھی کے انتخاب پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ انہوں نے ناظرین کو بھی یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ان کی پسند کے مطابق انتخاب کا حق دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائرہ ایک عظیم خاتون ہیں اور وہ اب بھی ان کی بیٹی کی طرح ہیں۔

جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ جب سائرہ عمرہ سے واپس آئی تو بہروزخود سائرہ کو لینے ایئر پورٹ گئے تھے۔ اور زہرہ ان کے ساتھ تھی۔

اس موقع پر بہروزسبزواری نے کہا کہ، زہرہ نورے اور سائرہ دونوں سے بہت مانوس ہے اور ممی (وہ سائرہ کو کہتی ہے) کے ساتھ گھنٹوں گزارتی ہے۔ جبکہ صدف نے بھی کبھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity