تمام کیسز جھوٹے ہیں، سامنا کرکے سرخرو ہوں گا، سائفر فیصلے پر عمران خان کا ردعمل
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں بریت پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، ان کا سامنا کرکے سرخرو ہوں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں بری کردیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو رہا کر دیا جائے، کیس سے بریت کی وجوہات بعد میں تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔
سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں قانونی ٹیم کے ارکان انتظار پنجوتھہ، خواجہ حارث اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انتظار پنجوتھہ نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، ان کا سامنا کرکے سرخرو ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : کیا شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری ہوسکیں گے ؟
وکیل نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی ملاقات سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس سے متعلق تھی اور انہیں سائفر کیس میں بریت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.