Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو رواں ہفتے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کو تیار

لاہور کی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اہم دورے کی تیاریاں مکمل کر لی
شائع 03 جون 2024 11:19pm

پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل بلاول بھٹو رواں ہفتے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے ، لاہور کی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اہم دورے کی تیاریاں مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی اور پنجاب کے رہنماوں سے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے بھی رہنماؤں اور ارکین اسمبلی سے مشاورت کریں گے، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیاست کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

چیئرمین پی پی پی پنجاب کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کمیٹی ممبران کے ہمراہ تنظیم نو کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بلاول بھٹو کو بریفنگ دیں گے۔

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)