Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹھنڈک میں اے سی کو بھی مات دینے والا ’باہو بلی‘ ائیرکولر مارکیٹ میں آگیا

اس کولر کی قیمت کیا ہے اور یہ کہاں دستیاب ہے؟
شائع 04 جون 2024 07:30am

ایک طرف جہاں خطے میں سورج نے قہر ڈھایا ہوا ہے اور گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے، وہیں لوگ اس گرمی سے چھٹکارے کیلئے حل تلاش کرنے میں جُتے ہوئے ہیں، کوئی ائیر کنڈیشن میں پڑا ہوا ہے تو کوئی پنکھے سے کام چلا رہا ہے۔

جو پنکھے میں لیٹا ہے اسے گرمی سے چھٹکارہ نہیں مل پارہا اور جو اے سی میں ٹھںڈا ہورہا ہے اسے ڈر ہے کہ بجلے کے بھاری بل کیسے ادا کرے گا۔

ایسے میں جو بیچ کا حل بچتا ہے وہ ائیر کولر ہے، جو ٹھنڈی ہوا بھی دیتا ہے اور بجلی بھی کم خرچ کرتا ہے، ساتھ ہی سستا بھی ہے۔

مارکیٹ میں نئے نئے ماڈلز کے ائیر کولر آگئے ہیں ، جبکہ کچھ دیسی جگاڑ سے بھی بنائے گئے ہیں۔

لیکن ایک کولر ایسا بھی ہے جسے ائیر کولرز کا ”باہو بلی“ قرار دیا گیا ہے اور دعویٰ کیا جرہا ہے کہ یہ ٹھنڈک میں اے سی کو بھی مات دے دے گا۔

باہوبلی کولر کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی ٹھنڈک ہے۔ اس کا کولنگ ایفیکٹ اتنا اچھا ہے کہ یہ اے سی کی طرح کام کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ باہوبلی کولر بنانے والی کمپنی نے چھوٹے اور بڑے سائز کے چار ماڈل لانچ کیے ہیں۔ یہ چاروں ماڈلز اونچائی اور سائز کے حساب سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اس باہوبلی کولر کی دوسری بڑی خصوصیت یہ ہے کہ بجلی کے جھٹکے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اسی لیے لوگ اسے زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

کیونکہ اس کی باڈی فائبر سے بنی ہے اس لیے اس میں کرنٹ لگنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ کولنگ کے معاملے میں یہ کولر اے سی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اس کے سائز کے بارے میں بات کریں تو یہ دیگر کولرز کے مقابلے میں کافی ٹھیک ہے اور گھر میں بھی کم جگہ لیتا ہے۔

لیکن اگر آپ یہ کولر خریدنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو سرحد پار راجستھان جانا ہوگا۔

قیمت کی بات کریں تو بازاروں میں باہوبلی کولر کی قیمت 8 ہزار بھارتی روپے سے 15 ہزار بھارتی روپے تک ہے جو کہ پاکستانی 27 سے 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔

Air Cooler

Bahubali Air Cooler

Electricity Efficient Air Cooler

Cost Effective Air Cooler