Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ جس نے 14 سال سے کوئی ہٹ فلم نہیں دی

اس اداکارہ کے بعد بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارائیں کونسی ہیں
شائع 03 جون 2024 09:58pm

دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا ہندوستانی سنیما کی ٹاپ اداکارائیں ہیں، جو ایک فلم کے لیے کروڑوں روپے لیتی ہیں۔ لیکن نین تارا کو سب سے مہنگی اداکارہ ہونے کا خطاب ملا ہے۔ اس کے باوجود وہ سب سے امیر اداکارہ نہیں ہیں۔

ہم جس اداکارہ کی بات کر رہے ہیں، اس نے آخری بار 2010 میں سولو ہٹ فلم دی تھی، لیکن دولت کے معاملے میں وہ ہندوستان کی ٹاپ اداکاراؤں سے بھی آگے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ 14 سالوں سے اپنے دم پر کوئی ہٹ فلم نہیں دی ہے، اس کے باوجود وہ 2000 کی دہائی کے وسط سے ہندوستان کی سب سے امیر ترین اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔

اگر آپ کو ابھی تک اشارہ سمجھ نہیں آیا تو ہم ایشوریہ رائے کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں ڈیبیو کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی کل دولت تقریباً 776 کروڑ روپے ہے۔

روینہ ٹنڈن پر ہجوم حملہ آور، معاملہ کیا ہے؟

ایشوریہ نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور اپنی خوبصورتی سے پوری دنیا کے لوگوں کو مسحور کیا۔

انہوں نے فلموں، اشتہارات اور کاروبار میں سرمایہ کاری کر کے اتنی بڑی دولت جمع کی ہے جو کہ ہندوستان کی کسی بھی اداکارہ کی نیٹ ورتھ سے زیادہ ہے۔

ایشوریہ کے بعد سب سے امیر ہندوستانی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا کی کل دولت 600 کروڑ روپے ہے۔

دیپیکا پڈوکون 550 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کبریٰ خان کا اصل نام کیا ہے؟

عالیہ بھٹ کی کل دولت 500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

جبکہ ایشوریہ کی ہم عمر کرینہ کپور 485 کروڑ روپے اور کاجول 250 کروڑ روپے کے ساتھ ان سے کافی پیچھے ہیں۔

ایشوریہ رائے کی آخری سولو ہٹ فلم 2010 میں ”اینتھیران“ تھی۔ اس کے بعد وہ گزارش، جذبہ اور سربھجیت میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں، مگر تینوں فلمیں باکس آفس پر فلاپ رہیں۔

اس کے بعد اداکارہ نے بڑی فلموں میں چھوٹے لیکن اثر دار کردار ادا کیے اور دوبارہ ”پونین سیلون“ سے ناظرین کے دل جیت لیے، جس نے باکس آفس پر 800 کروڑ روپے کمائے۔

ایشوریہ دو دہائیوں سے بڑے برانڈز کو اینڈورس کر کے کروڑوں روپے کما رہی ہیں۔ انہوں نے فلموں اور کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرکے دنیا بھر میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔

Priyanka Chopra

Alia Bhatt

Aishwarya Rai Bachchan

Deepika Padukon

Net Worth

Most Wealthy Actress