Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر سے جھگڑا یا کچھ اور، ویتنامی سفیر کی اہلیہ نے گمشدگی کی حقیقت بتا دی

سفیر کی اہلیہ کی آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو
شائع 03 جون 2024 09:17pm
The missing wife of the ambassador of Vietnam, what is the story?| Aaj News

گزشتہ دنوں ویتنام کے سفیر نوین فونگ کی اہلیہ کے لاپتا ہونے کی خبر نے پورے اسلام آباد میں ہل چل مچا دی تھی، تاہم چار گھنٹتے غائب رہنے کے بعد سفارتکار کی اہلیہ کو تلاش کرکے ان کے شوہر کے حوالے کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسن جہانگیر وٹو نے بتایا تھا کہ ’خاتون سیکٹر ایف نائن پارک میں واقع میگا زون میں سوئمنگ اور بولنگ کرنے گئی ہوئی تھیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ویتنامی سفیر کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شوہر سے ناراض ہو کر گئی تھیں۔ خاتون کے بقول ان کا گھر میں دل نہیں لگ رہا تھا لہٰذا وہ گھر سے نکل آئیں، انہیں کچھ نہیں سمجھ نہیں آئی۔‘

لیکن اب آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جوڑے نے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر خاتون حاجی کے ’بال کاٹنے‘ پر انکوائری کا حکم

ویتنامی سفیر کی اہلیہ نے بتایا کہ مجھے کچھ خریداری کرنی تھی اور ہئیر کٹ کیلئے اسپا بھی جانا تھا، لیکن میں اپنا فون ساتھ لے جانا بھول گئی، میری شوہر کا جب مجھ سے کافی دیر رابطہ نہ ہوسکا تو انہوں نے پولیس کو خبر کردی۔

انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ناراضگی کی بھی تردید کردی۔

اس موقع پر ویتنامی سفیر نے کہا کہ ناصرف لیئے میرے لئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی میری اہلیہ کی زندگی کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے اسلام آباد پولیس اور آئی جی اسلام آباد کی فوری کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بہت تعاون کیا گیا۔

VIETNAM AMBASSADOR PAKISTAN

Vietnamese ambassador's wife