Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

18، 20 اور 21 کو کیا بڑا ہونے والا ہے؟ فیصل واوڈا نے اشارہ دے دیا

عمران خان کے حق میں عدالتی فیصلے، 'کوئی باہر نہیں آئے گا'
شائع 03 جون 2024 09:04pm
Exclusive interview of Faisal Vawda - Rubaroo with Shaukat Piracha - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی اداروں کی لڑائی میں نقصان پاکستانی عوام کا ہوتا ہے، جب ہم قوم کو ججز کے کنڈکٹ کی حقیقت بتاتے ہیں تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئیے، جو اچھے لوگ ہیں ان کی بھی بات ہوگی اور جن میں داغ ہے ان کی بھی بات بتائی جائے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جن کی فائلیں داغدار ہیں ان کے بارے میں قوم کو بتانا بڑا ضروری ہے۔

سائفر کیس میں آج عمران خان کی رہائی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ سب کچھ ایک پلان کے تحت ہورہا ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جیل سے کوئی باہر آجائے گا تو نہیں آئے گا باہر، آپ پکڑتے جائیں گے وہ چھوڑتے جائیں گے، ایک ٹائم آئے گا سب اپنے کرتوتوں پر ایک ساتھ ہی پکڑے جائیں گے‘۔

کیا شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری ہوسکیں گے ؟

ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر میری تاریخ پیدائش ہے، آپ 18، 20 اور 21 نمبرز اپنے پاس لکھ لیں۔

جب ان سے ان نمبرز کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی بھی وضاحت دینے سے انکار کردیا، لیکن کہا کہ ’یہ فگر (ہندسے) بڑا ریلیوینٹ (متعلقہ) فگر ہے، یہ آپ کو آگے بڑا کام آئے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عدالتیں آج بھی انصاف کرنے کیلئے ابھی بھی غریب کیلئے نہیں آرہیں، کسی یتیم بیوہ کیلئے نہیں آرہیں، کسی ریپ کیلئے نہیں آرہیں، 2700 ارب کے کیسز ہیں، لیکن سیاسی (کیسز) ٹھکا ٹھک ٹھکا ٹھک‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب تک عدل کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان ٹھیک نہیں ہوگا‘۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے حساب سے سنی اتحاد کونسل یا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، کیونکہ اس میں بہت ساری قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کے مقابلے میں سائفر انتہائی معمولی کیس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت اس لئے ہے کہ انہوں نے دشمن سے ہماری حفاظت کرنے کی قسم کھائی تھی اور آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وہ دشمن بارڈر پر ہوگا یا اندر۔

سپریم کورٹ نے آپ کو طلب کیا ہوا ہے، کیا آپ جائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ریکارڈ کا حصہ ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار آدمی ہیں اور بطور سینیٹر ان کے وقار کو اٹھانے اور دکھانے کیلئے کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں ، میں جاؤں گا۔

imran khan

faisal vawda

cypher case Imran Khan