Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی، احسن اقبال

آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر
شائع 03 جون 2024 08:50pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی۔

اسلام آباد میں احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ ’پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے اے جے کے اورجی بی کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت فراہم ہوگی، یہ سیٹلائٹ سپارکو کی ایک بڑی کامیابی ہے، ہمیں اس سروس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو احساس ہے کہ جی بی اور اے جے کے حساس علاقے ہیں، آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ہے ہمیں آزاد کشمیر کو بطور ماڈل دنیا کو دکھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی نوجوانوں کا انٹرنشپ پروگرام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شروع کریں، نوجوان اس خطے کا روشن مستقبل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کی جانب بڑی چھلانگ، پاکستانی سیٹلائٹ ’پاک سیٹ ایم ایم ون‘ خلا میں

پاکستان کا نیا سیٹلائٹ عام لوگوں کے لیے کس طرح فائدہ مند ہے؟

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقام کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ انفراسٹرکچر کریں، آزاد جموں کشمیر کے ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت خاص اقدامات کر رہی ہے۔

Ahsan Iqbal

Lunar mission iCube Q

paksat mm1