Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس لیکج سے 11 افراد جاں بحق

کوئٹہ:تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے، چیف مائنز انسپکٹر کوئٹہ
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 11:56pm

کوئٹہ میں یوسی سنجدی کے کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

چیف مائنزانسپکٹرکوئٹہ کےمطابق واقعہ گیس لیکج کے سبب پیش آیا۔

جاں بحق افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے، تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ کا مزید بتانا تھا کہ یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے، نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائیگا۔

کان حادثے کی ابتدائی رپورٹ

محکمہ مائینز اینڈ منرل نے کان حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کان میں زہریلی گیس پھیلنے سے ہوئی۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق واقعہ نجی مائنز کمپنی کی کوئلہ کان میں پیش آیا۔ جبکہ محکمہ مائینز بلوچستان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کردی جائے گی۔

وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم نے سنجدی میں 11 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی

coal mine

COAL MINING

Tribal Coal Mines Area