Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت

ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 12:01am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوفوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، ترقیاتی منصوبوں کے لئے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

اجلاس میں حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ، کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

economic crisis

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Public Works Department