Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کتنی انعامی رقم کی حقدار ہوگی ؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
شائع 03 جون 2024 08:15pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم 24 لاکھ 50 ہزارامریکی ڈالرز انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔

آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم کی تفصیلات کا اعلان کردیا گیا۔ میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 12لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 24لاکھ 50ہزار انعام لے گی جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 12لاکھ 80ہزار ڈالرز ملے گے۔

سیمی فائنلسٹ ہارنے والی ٹیمیں 7لاکھ 80ہزار 5سو ڈالرز انعام پائیں گی۔ بارہویں پوزیشن تک آنیوالی ٹیم 2لاکھ 47ہزار 500ڈالرز کی حقدار ہوگی ۔

جبکہ ورلڈ کپ کی دیگر ٹیموں کو 2لاکھ 25ہزار ڈالرز انعامی رقم دی جاے گی۔