Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کانسرٹ میں چمگادڑ کے کاٹنے پر معروف گلوکارہ ’بیٹ گرل‘ بن گئیں، ویڈیو وائرل

ٹیلر موم سن کو چمگاڈر نے کاٹ لیا
شائع 03 جون 2024 08:08pm

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر موم سن کو کانسرٹ کے دوران ایک چمگادڑ نے کاٹ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ ٹیلر موم سن اسپین میں اپنے بینڈ کے ہمراہ لائیو کانسرٹ میں مصروف تھیں کہ اس دوران چمگادڑ ان پر حملہ آور ہوئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمگادڑ کے ٹانگ پر بیٹھنے پر گلوکارہ نے اسے ہٹانے کے بجائے اپنا کانسرٹ جاری رکھا، پھر چمگادڑ کے نہ ہٹنے پر عملہ فوری حرکت میں آیا اور اور اسے ہٹایا۔

خاتون گلوکارہ کو واقعے کے بعد اسپتال جانا پڑا کیونکہ چمگادڑ کے کاٹنے کے بعد ان کی ٹانگ پر نشان بن گئے تھے۔

انجلینا جولی کی بیٹی نے اپنے نام کے ساتھ ’باپ‘ کا نام ہٹانے کیلیے پٹیشن دائر کردی

واقعے کے بعد ٹیلر موم سن نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ویڈیو پر کیپشن لکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے دوران انہیں معلوم نہیں ہوا کہ ان کی ٹانگ پر ایک چمگادڑ چپک گئی، لوگوں نے چلا کر ان کی جانب اشارہ کیا تب جا کر گلوکارہ کو معلوم ہوا۔

ڈاکٹر کی نااہلی سے نوجوان مردانگی کھو بیٹھا

گلوکارہ ٹیلر موم سن نے مزید کہا کہ انہیں مزید دو دن تک ریبیز کے انجیکشن لگیں گے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں’ بیٹ گرل’ کا نام بھی دیا۔

Video Viral

Tailor Momsen

Bat Girl

Bat bit Singer