Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی نظریاتی کا عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی فیس بک، ٹوئٹراکاؤنٹس کے ذریعے شرپسندی کو فروغ دے رہے ہیں، اختر اقبال ڈار
شائع 03 جون 2024 08:03pm
اختر اقبال ڈار۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
اختر اقبال ڈار۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو اپ لوڈ اور ٹوئٹ کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان‘۔

اس ویڈیو اور ٹوئٹ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں عمران خان کو مؤقف لینے کی کوشش کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

تاہم اب اس معاملے پر اختر اقبال ڈار نے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

عمران خان کی ’ریاست مخالف ٹوئٹ‘: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

خط میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی فیس بک، ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے شرپسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ملک کے نوجوانوں کو نفرت انگیز بیانیہ دینے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sheikh Mujeeb ur Rehman