ایک سال میں بےروزگار پاکستانیوں کی شرح میں7فیصد کمی
روزگارسے متعلق اعتماد 5سے15 فیصد ہوگیا،اپسوس پاکستان
ملکی معاشی صورتحال میں بہتی آنے لگی ، اپسوس پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کر دی ۔
اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی شرح میں 7 فیصد کمی آئی ہے ۔
اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستانیوں میں بے روزگاری کا خوف بھی کم ہوا ہے، ستمبر 2023 میں 95 فیصد جبکہ موجودہ سروے میں 85 فیصد پاکستانیوں نے بے روزگاری کے خوف کا اظہارکیا۔
گزشتہ ایک سال میں بےروزگار ہونے والے پاکستانیوں کی شرح 57 فیصد سے 50 فیصدپر آگئی ہے جبکہ ستمبر 2023 سے اب تک اس شرح میں 13فیصد کمی آئی ہے۔
اپسوس پاکستان کے مطابق پاکستانیوں میں روزگار کو لے کراعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو کہ 5 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہو گئی ہے۔
Pakistan Inflation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.