Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

’اب لڑکیاں بھی کم نہیں‘، نائٹ کلب میں سنجیدہ شیخ کے ساتھ لڑکی کی شرمناک حرکت

اس واقعے کے ایک عرصے بعد تک میں اضطراب کی کیفیت میں رہی ہوں، سنجیدہ شیخ
شائع 03 جون 2024 07:07pm

بالی ووڈ کی حالیہ ہٹ سیریز ”ہیرا منڈی“ میں وحیدہ کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنجیدہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے ایک واقعہ آج بھی یاد ہے جو ایک لڑکی کا تھا۔ میں ایک نائٹ کلب میں تھی جہاں میرے قریب سے گزرنے والی ایک لڑکی نے میرے سینے کو چھوا اور وہ چلی گئی‘۔

روینہ ٹنڈن پر ہجوم حملہ آور، معاملہ کیا ہے؟

سینجیدہ کا کہنا تھاکہ ’میں ششدر رہ گئی کہ میرے ساتھ یہ ابھی جو ہوا ہے وہ کیا تھا؟ یہ واقعی میرے لیے بہت حیران کن تھا۔ اس واقعے کے ایک عرصے بعد تک میں اضطراب کی کیفیت میں رہی ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے بچپن سے سنا تھا مرد آپ کی پیٹھ پر ہاتھ مارتے ہیں، ہراساں کرتے ہیں یا بدتمیزی کرتے ہیں لیکن یہ بات درست نہیں ہے، اگر آج کل کی بات کی جائے تو اب لڑکیاں بھی کم نہیں ہیں وہ بھی مردوں کی طرح اس میدان میں آگے آگے ہیں‘۔

کیا آپ جانتے ہیں کبریٰ خان کا اصل نام کیا ہے؟

اداکار نے کہا کہ ’غلط راستے کا مردوں یا عورتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو بھی غلط ہے وہ غلط ہے۔ اگر کسی عورت نے آپ پر ظلم کیا ہے تو اس پر بھی ویسے ہی بات کریں جیسے مردوں کے جبر پر کی جاتی ہے‘۔

واضح رہے اداکارہ سنجیدہ شیخ ماضی میں بھی انتہائی بولڈ موضوعات پر لب لشائی کرتی نظر آئی ہیں، پھر چاہے وہ ان کی اداکار عامر علی سے طلاق کا معاملہ ہو یا اداکار ہرشوردھن رانے سے قریبی تعلقات، سنجیدہ ہر موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔

harassment

heeramandi

sanjeeda shiekh