Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا 12جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، صوبائی وزیر خزانہ
شائع 03 جون 2024 06:57pm

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کہتے ہیں وفاقی حکومت کا بجٹ11جون کو آرہا ہے ہم 12جون کو پیش کریں گے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا۔

پنجاب حکومت نے 12 جون کو ٹیکس فری بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنےکافیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ اگروفاق نے12جون کوبجٹ پیش کیاتوہم14جون کوپیش کریں گے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا،1کسانوں کےلئے 400 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

punjab budget

Budget 2024 25